Medically reviewed by Dr. Unsa Mohsin.
آپ کے ذہن میں یہ سوالات ابھرتے ہوں گے۔ کیا میں ایک بری ماں ہو ں۔اور اپنے بچے کو کوئی نقصان پہنچانا چاہتی ہوں؟ میں اپنے ہیبچے کی طرف راغب کیوں نہیں ہوں؟میرا خیال نہیں تھا کہ کہ ماں بننا اس قدر خالی پن سے بھرا ہوگا؟ ذہن میں اس قسم کے خیالات اور جذبات ابھر نے کے پیچھے کون سے عوامل کار فرما ہیں۔
بچے کی پیدائش کے بعد کمزوری اور نقاہت محسوس کرنا ۔۔مزاج کا اتار چڑھاؤبچے کی پیدائش کے ساتھ ساتھ ساتھ بہت ساری ذمہ داریاں بھی جنم لیتی ہیں۔اس ضمن میں اب تنہا نہیں ہیں۔کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا بھر میں میں 15 فیصد مائیں بچے کی پیدائش کے قریب ڈپریشن کا شکار ہوتی ہیں ؟ لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے؟عمومی طور پر بعد از زچگی ڈپریشن میں نئ مائیں لگاتار خالی پن ،ا دا سی ،کمزوری اور زندہ رہنے کی امنگ میں کمی محسوس کرتی ہیں۔ ایک جانب تو ان میں سے تمام تر جز بات محسوس کرتی ہیں ہیں جبکہ دوسری جانب ان میں سے کوئی ایک بھی نہیں ۔ایسی کیفیت پیدا ئش کے فوری بعد سے شروع ہوتی ہے اور چند دن یا ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے ۔
بعد از زچگی ڈپریشن کی علامات
یہ علامات جذباتی اور رویوں پر مبنی ہو سکتے ہیں۔
:جذباتی علامات
خالی پن کا محسوس کرنا
تھکن محسوس کرنا اور اپنے آپ کو بےوقعت محسوس کرنا
چڑچڑا پن اور مایوسی محسوس کرنا
بچے کی جانب رغبت کا کم ہونا
موڈ کا باربار بدلنا
:جہاں تک رویوں کے علامات کا تعلق ہے ان میں مندرجہ ذیل علامات شامل ہیں
بھوک میں کمی
نیند میں خلل
یکدم چیخنا چلانا
۔وز مرہ کے کام کاج میں دل نہ لگنا
اپنے آپ کو اور اپنے بچے کو نقصان پہنچانے کی طلب
: ایسے میں کیا کیا جائے
اگر آپ اپنے آپ میں اس قسم کی علامات پائیں تو خوف ہراس محسوس نہ کریں۔ ان علامات میں بہتری کے لیے بہت کچھ کیا جا سکتا۔
اپنے آپ کو مشکل میں نہ ڈالیں.
اپنے آپ کو سستی اور کاہلی سے نکالیں اور اس بات کا یقین کر لیں کہ آپ اس قسم کے احساسات پر قابو پا سکتی ہیں اور ان سے نکل سکتی ہیں۔
:آپ کا سہارا کون ہے
خاندان کے کسی فرد یا اپنے کسی پیارے کو اپنے ساتھ رکھیں۔جب باقی سب ناکام ہو جاتا ہے تو آپ کا خاندان اور دوست آپ کے بچے کا خیال رکھنے میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں جب آپ اپنی ذات پر توجہ دے رہی ہوں۔
ورزش
اگرچہ آپ شروع شروع میں میں ورزش کرنے کو برا محسوس کریں گی۔لیکن تھوڑی سی ورزش آپ کے حیران کن نتائج دے سکتی ہے۔آپ کون سی ورزش کر سکتی ہیں اس سلسلے میں جاننے کے لئے اپنے معالج سے مشورہ کیجئے۔
اپنے دماغ کو علاج کے ذریعے سانس لینے کا موقع دیں
دماغی مشقیں کرنا نا آپ کے لیے بہت معاون ثابت ہو سکتا ہے اور اس سلسلے میں کسی ماہر سے رابطہ کیجئے ایسا کرنے سے قلیل عرصے میں آپ اپنے رویے میں بہت بڑی تبدیلی محسوس کریں گی۔
ادویات سے علاج
اگر باقی تمام حربے ناکام ہوجائیں تو آپ کا معالج اینٹی ڈیپریسنٹ ادویات تجویز کر سکتا ہے ۔اس سلسلے میں ایک اور طریقہ ہارمون کے ذریعے علاج ہے جو کافی حد تک آپ کے اندر جذباتی طوفان کو پرسکون کرسکتا ہے ۔
زچگی ایک آسان عمل نہیں ہے لیکن اب جبکہ آپ کا واسطہ اس سے پڑ چکا ہے تو آپ ضرور اس سے بطریق احسن نبردآزما م ہونے میں کامیاب ہوں گی۔ پرسکون رہیں اور اپنی نئی دنیا کو اپنے سامنے عیاں ہوتے ہوئے دیکھئے۔ قسمت آپ پر ہمیشہ مہربان رہے۔
:حوالہ جات
بعد از زچگی ڈپریشن سے متعلق اعداد و شمار
بعد از زچگی ڈپریشن ۔ علا مات اور وجوہات
بعد از زچگی ڈپریشن سے کیسے نمٹا جائے ۔ ورزش،خوراک اور بہت کچھ