Dawaai Blog

چنبل جلد کی عام مگر تکلیف دہ بیماری

Medically reviewed by Dr. Unsa Mohsin.

انسانی جلد بہت حساس ہوتی ہےیہ جسم کو بیرونی اثرات یعنی شدید دھوپ،گرمی، سردی اور مختلف قسم کے جراثیموں سے محفوظ رکھتی ہے۔ جلد کی بیماریوں میں کچھ بیماریاں ایسی ہیں اگر انھیں ابتدا میں کنٹرول کرلیا جائے تو ان سے نجات ممکن  ہے۔چنبل کی بہت سی اقسام ہیں اوریہ کسی بھی عمر کے افراد میں ہوسکتی ہیں۔

جلد کی ایسی ہی بیماریوں میں سورائسس یعنی چنبل جلد کی ایک عام مگر خطرناک بیماری ہے۔سورائسس کے علاوہ اس کو انگریزی زبان میں ایکزیمہ بھی کہا جاتا ہے ۔یہ بیماری متاثرہ شخص کو چڑچڑاہٹ اور بے سکونی کا شکار بنا دیتی ہے۔اس مرض سے جان چھڑانے میں ایک طویل وقت لگ جاتا ہے ۔چنبل جلد کی اور بیماریوں کی نسبت زیادہ تکلیف دہ ہے۔

یہ ایک دائمی بیماری ہے ،اس بیماری میں جلد پر خارش اور جلن محسوس ہوتی ہے جلد کی اوپری سطح اس بیماری میں کھردری ہوجاتی ہے۔چنبل کی بیماری میں جلد خشک ہونے لگتی ہے اور خشکی زیادہ بڑھ جانے کی صورت میں یہ چھلکوں کی طرح اترنے لگتی ہے۔ کچھ لوگوں میں چنبل ایک خاص انفیکشن سے پیدا ہوتی ہے جو آپریشن، زخم، گلے کی بیماریاں اور مختلف قسم کی ادویات کے استعمال کے بعد ہوتا ہے۔

جلد پر نمودار ہونے والے داد یعنی چنبل چھلکے نما ہوتے ہیں اور ان میں خارش بہت زیادہ ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ بیماری فالج اور دل کے امراض کا اشارہ دیتی ہے۔شریانوں میں خون کے منجمد ہوجانے کے باعث ایسی صورت حال پیدا ہوتی ہے۔

اس میں جلد کی بالائی پرت میںخلیوں کی پیداوار میں اضافہ ہوجاتاہے اورمتاثرہ حصوں پرجلد کھردری، موٹی اورباریک چاندی جیسے چھلکوں سے ڈھکی ہوتی ہے ایسی جگہ پرخارش بھی ہوسکتی ہے یہ مرض ناخنوں کی خرابی اورجوڑوں کے درد کے ساتھ بھی نمودار ہوسکتاہے۔ علاج سے مکمل ٹھیک ہونے کے بعدیہ مرض دوبارہ بھی لاحق ہوسکتاہے۔

اس مرض کا شکار بچے اور بوڑھے کم جب کہ نوجوان زیادہ ہوتے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق چنبل 20سے 40سال کی عمر کے افراد کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔چنبل جسم میں کہنیوں، بازئوں، گھٹنوں، ٹانگوں اور کمر پہ اثر انداز ہوتا ہے۔یہ بیماری انسانی کھوپڑی کو بھی متاثر کرتی ہے جس کی اہم علامت سر میں شدید خارش کا ہونا ہے۔

چنبل کی وجوہات

٭   معمولات زندگی میں صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنا۔
٭   نظام ہاضمہ کا خراب رہنا
٭   جسم اور کپڑوں کی صفائی کو نظر انداز کرنا یعنی خود کو میلا رکھنا۔
٭   دائمی قبض اور رفع حاجت کا نہ ہونا۔
٭   نشہ آور ادوایات کا استعمال۔
٭   ذہنی دبائو، ڈپریشن۔
٭   شراب نوشی اور الکوحل کا زیادہ استعمال۔
٭   کثرت سے چائے کا پینا۔

چنبل کی علامات

٭   چنبل کی بیماری جلد پر چھوٹے چھوٹے سرخ دانوں اور کبھی سیاہی مائل دانوں کی صورت میں ظاہر ہوتیہے۔
٭   جلد پر جمنے والی تہہ کبھی بہت باریک اور کبھی قدرے موٹی ہوتی ہے۔
٭   چنبل کی بیماری جلد پر جس جگہ ظاہر ہوتی ہے وہاں سے آہستہ آہستہ بڑھ کر پھیلنے لگتی ہے۔
٭   چنبل کی بیماری ٹھیک ہونے میں ایک خاص وقت لیتی ہے جو کچھ طویل ہوتا ہے۔
٭   یہ بیماری زیادہ ترگھٹنوں، سر، کمر اور کہنیوں کے حصوں پر ظاہر ہوتی ہے۔
٭   اس میں جلد پر خارش ، سوزش اور جلن بہت زیادہ محسوس ہوتی ہے۔

چنبل کا علاج

٭   سب سے پہلے تو بیماری ظاہر ہونے کی صورت میں جلد کے ماہر اور مستند ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے
٭   ڈاکٹر کی ہدایات اور مشورے پر خاص طور پر عمل کیا جائے۔

سورائسس یعنی چنبل کا گھریلو علاج

٭   چنبل کے علاج کے لیے شربت عناب آدھے گلاس پانی میںدو چمچ ملا کر نہار منہ پینے سے افاقہ ہوتا ہے۔
٭   جلد پر جس جگہ چنبل ظاہر ہوجائے وہاں ناریل کا تیل کچھ دیر تک لگانے اور پھر ہلکے ہلکے مساج کریں اور ٹھنڈے پانی
سے اسے دھو دیں ۔
٭   چنبل پر شہد لگا کر 15سے20منٹ تک لگا رہنے دیں پھر صاف اور نیم گرم پانی سے اسے صاف کردیں۔
٭   ایلوویرا کا استعمال چنبل کی بیماری میں حیرت انگیز فائدہ پہنچاتا ہے۔
٭   چنبل ، خارش اور سوزش کے خاتمے کے لیے مچھلی کھانا مفید ہے۔
٭   تخم ملنگا کو باریک پیس کر ناریل کے تیل میں ملا کر لگانے سے جلد پر موجود چنبل اور انفیکشن دور
ہوجاتا ہے۔
٭    کاجو کا استعمال خشک چنبل جیسے امراض کا خاتمہ کرتا ہے۔

چنبل میں احتیاط

٭   جلد کو خشک کردینے والا صابن استعمال کرنے سے گریز کریں۔
٭   اینٹی بیکیٹریا صابن استعمال کرنے کی بجائے عام صابن کا استعمال کریں۔
٭   اس مرض میں زیادہ دیر پانی کا استعمال یعنی برتن اور گھر دھونے سے خود کو بچائیں۔
٭   منہ دھونے اور نہانے کے لیے کھارے پانی سے گریز کریں۔
٭   سردیوں کے موسم میں اس کا خاص خیال رکھیں اور بیرونی طور پر اسے خشک ہونے سے بچائیں۔

چنبل میں خارش سے بچیں

 سورائسس یعنی چنبل عموماً جلد پرخشکی الرجی یا کسی بھی وجہ سے باربارخارش کرنے سے شروع ہوتاہے
اس لیے مریض کو چنبل کی جگہ پرخارش کرنے سے اجتناب کرناچاہئے ۔ چنبل کے زخم کوویسلین وغیرہ سے
تررکھنا چاہیے چنبل کا چوٹ سے کوئی تعلق نہیں ہوتا مگر برص کی طرح چنبل بھی باربارنمودار ہوتاہے اس
لیے مریض کا نظام زندگی بری طرح متاثرہوتا ہے۔

فرخ اظہار



Share:

Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn

Related Posts

مردوں میں بانچھ پن

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera. اولاد سے بڑی دنیا میں شاید ہی کوئی نعمت ہو، انسان اولاد کے حصول کے لیے اپنی سی

پی سی او ایس کیا ہے؟

Medically reviewed by Dr. Unsa Mohsin. پی سی او ایس یعنی پولی سسٹک اووری سنڈروم یہ دراصل خواتین میں موجود ایک کیفیت کو ظاہر کرتی

Scroll to Top