Dawaai Blog

اسپغول کے فوائد

Medically reviewed by Dr. Unsa Mohsin.

قدرت نے جہاں انسان کو پیداکیا ہے وہیں اس کی اچھی صحت کے لیے زمین پر ایسی ایسی نعمتیں اتاری ہیں جو صحت کے لیے نہ صرف ضروری ہیں بلکہ بے شمار بیماریوں کا علاج بھی ہیں ، جن میں کچھ نعمتیں ایسی ہیں جن کے فوائد شمار کیے جائیں تو عقل دنگ رہ جاتی ہے جن میں اسپغول خاص طور پر قابل ذکر ہے۔

اسپغول دراصل زمین پر اُگنے والا ایسا پودا ہے جس کے بیج اور چھلکا دونوں صحت کے لیے نہایت مفید اور شفا کا باعث ہے۔صحت کی تندرستی کے لیے اسپغول کو قدرت کا انمول تحفہ بھی کہا جاتا ہے۔اسپغول کاچھلکا اس کے بیج کے مقابلے میں عام طور پر زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔

طبی ماہرین بیماری کے علاوہ بھی اسپغول کے استعمال کو فائدہ مند قرار دیتے ہیں اور دن میں یا دو دن میں ایک مرتبہ اس کے استعمال کا مشورہ بھی دیتے ہیں تاکہ نظام ہاضمہ کے علاوہ دوسرے امراض میں بھی یہ موثر ثابت ہو۔

اسپغول کی خاصیت

اسپغول کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ حکیم اور طبیب اس کے استعمال کے بے شمار طریقے بتاتے ہیں ، جو نہ صرف مختلف بیماریوں کا علاج ہے بلکہ صحت اور تندرستی کی ضمانت بھی ہے۔

اسپغول مزاج کے اعتبار سے سربلکہ سرد تر تصور کیاجاتا ہے۔اس میں پانی جذب کرنے کی بھرپور صلاحیت ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ جب اس کو پانی میں گھولا جاتا ہے تو یہ جیلی یا گاڑھے پن کا شکار ہوجاتا ہے۔بعض اوقات تو اس کو حلق سے اتارنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔

اسپغول کے فوائد

 ٭    اسپغول قبض پیچش تیزابیت اور السر جیسے امراض میں بے حد مفید ہے اور اس کا استعمال گھریلو نسخوں میں عام کیا جاتا ہے۔

٭    پیشاب کے امراض میں اسپغول کا چھلکا استعمال کرنا نہایت مفید ہے،یہ پیشاب آور ہے اور گردوں کو صاف کرتاہے۔

٭    ایسے افراد جو دائمی قبض کا شکارہیں ان کے لیے اسپغول کا استعمال بہترین علاج ہے۔

٭    اسپغول کا چھلکا استعمال کرنے سے معدےکی تیزابیت دور ہوتی ہے اور طبیعت میں تازگی پیدا ہوتی ہے۔

٭    السر کے مرض میں مبتلا افراد کے لیے اسپغول نہایت ہی قیمتی فوائد کی حامل ہےجو السر کی آنت پر ایک ایسی تہہ بنادیتی ہے جو بیکٹریا کے پیدا کیے ہوئے مادے کو بے اثر کردیتی ہےاور السر کے مریض کو تکلیف سے نجات دلاتی ہے۔

٭    اسپغول کا استعمال نہ صرف معدے کی گرمی کو ختم کرتا ہے بلکہ پیاس کی شدت میں بھی تسکین دیتا ہے۔

٭    طبی ماہرین کے مطابق اسپغول کا چھلکا امراض قلب میں مبتلا افراد اور خاص طور پر ایسے افراد جن کا کولیسٹرول بڑھا ہوا ہو ان کو حیران کن فائدہ پہنچاتا ہے۔

٭    مردوں کے لیے اسپغول کا چھلکا حیرت انگیز فائدے پہنچاتاہے۔طاقت میں اضافہ کرتا ہے، مادے کو گاڑھا بناتا ہے اور مردوں کی بے شمار بیماریوں کا علاج بھی ہے۔

٭    بلڈپریشر کے مریضوں کے لیے اسپغول کے چھلکے کا استعمال مرض سے نجات دلانے میں اہم ہے، ماہرین کے مطابق 6سے 8ہفتوں تک بلڈ پریشر کے مریض کو اسپغول کھلانا فائدہ مند ہے۔

٭    وزن کم کرنے اور موٹاپے کو خیرباد کہنے کےلیے اسپغول سے بہتر علاج کوئی نہیں، یہ جسم کی اضافی چربی کو پگھلا کر بدن کو ستواں اور دلکش بناتا ہے۔

اسپغول کے دیگر فوائد

٭    شدید سر کے درد میں اگر اسپغول کو چنبیلی کے تیل میں ملا کر پیسٹ بنالیا جائے اور سر پہ لگا کر اس کو رگڑا جائے تو درد لمحوں میں غائب ہوجاتا ہے۔

٭    اسپغول کے چھلکے میں عرق گلاب شامل کر کے اس کو بالوں میں لگا کر کچھ دیر چھوڑ دیں پھر صاف پانی سے دھوئیں توبال چمک دار اور سیاہ ہوجاتے ہیں۔

٭    اسپغول کے چھلکے کو مزید باریک پیس کر پیسٹ کی صورت چہرےکے دانوں پر لگایا جائے تو دانے ختم ہوجاتے ہیں اور ان کےنشان بھی باقی نہیں رہتے۔

٭    جسم کے کسی حصے پر ورم یا سوجن ہوجانے کی صورت میں اسپغول کے چھلکے میں سرکہ ملا کرمتاثرہ جگہ پر لگانے سے ورم ختم ہوجاتا ہے۔

اسپغول کے استعمال میں احتیاط

٭    بہت زیادہ بدہضمی کی صورت میں اس کا استعمال نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، لہٰذہ ایسی صورت میں اس کے استعمال سے گریز کیا جائے۔

٭    اسپغول مزاج کے اعتبار سے سردترین ہے اس لیے بہت زیادہ سرد موسم میں اس کا استعمال صرف اور صرف ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق ہی کیا جائے تاکہ نزلے اور زکام جیسی بیماریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

٭    بعض طبی ماہرین کےمطابق اس کا مسلسل استعمال اعصابی کمزوری کو جنم دیتا ہے۔

فرخ اظہار

Share:

Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn

Related Posts

مردوں میں بانچھ پن

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera. اولاد سے بڑی دنیا میں شاید ہی کوئی نعمت ہو، انسان اولاد کے حصول کے لیے اپنی سی

Scroll to Top