Dawaai Blog

ہلدی کے کرشماتی فوائد اور اس سے علاج کے طریقے

ہلدی کے فوائد

Medically reviewed by Dr. Unsa Mohsin.

صحت کو تندرست بنانے کے لیے ہلدی خاص اہمیت کی حامل ہے۔ہلدی کا استعمال کھانوں کے علاوہ مختلف طریقوں سے زمانہ قدیم سے چلتا آرہا ہے ۔ہلدی کے نایاب اور ناقابل یقین فوائد اب تک سامنے آچکے ہیں، خاص طور پر زخموں کو بھرنے کے لیے ہلدی سے زیادہ موثر شاید ہی اور کچھ ہو۔

چوٹ لگ جانے یا پھر حادثے میں رگڑ لگنے سے جسم پر پیدا ہونے والے زخموں کو بھرنے کے لیے
ہلدی بہترین علاج ہے۔


ہلدی کے ایک چمچ میں تقریبا25کیلوری، چکنائی، فائبر اور پروٹین پایا جاتا ہے،ہلدی میں معدنیات اور فولاد بھی موجود ہوتا ہے۔ہلدی میں موجود سرکومن نامی عنصر حیرت انگیز فوائد رکھتا ہے جب کہ یہ طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے۔

ہلدی کیا ہے اور ا س کو کن کھانوں میں استعمال کیا جاتاہے

کہنے کو تو ہلدی ایک بہت ہی عام سی چیز ہے، اور تقریباً ہر گھر کے کچن میں موجود ہوتی ہے، لیکن قدرت نے اس میں ایسے خزانے چھپائے ہیں کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ ہلدی بہترین قدرتی اینٹی سیپٹک ہے۔

ہلدی کی کرشماتی طاقت کے بارے میں جاننے کے بعد مغربی ممالک میں بھی کھانوں میں اس کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ اسے اکثر مرچوں کی ملکہ بھی کہا جاتا ہے۔ہلدی میں اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی وائرل، اینٹی بیکٹیریل اوراینٹی فنگل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

ہلدی کھانوں کی زینت بڑھانے کے علاوہ کھانوں کو خوش ذائقہ بھی بناتی ہے۔خاص طور پر ایسے چٹ پٹے کھانے جو روایتی طور پر جانے جاتے ہیں جن میں قورمہ، بریانی، کوفتہ، نہاری اور پائے وغیرہ میں ہلدی کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے۔

ہلدی کے فوائد

  ہلدی جلد پر پڑ جانے والے چوٹ ، زخم یا دانوں کے نشان ختم کر کے جلد کو ایک جیسا بناتی ہے۔

ہلدی کے استعال سے دانت صاف اور چمک دار ہوجاتے ہیں۔

اس کے استعمال سے بہت سی بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے جن میں کینسر قابل ذکر ہے۔

چہرے کی صفائی اور شادابی کے لیے ہلدی ایک بہت ہی سستا اور موثر علاج ہے۔

ہلدی چہرے کے داغ دھبوں کو ختم کرتی ہے اور جلد کے اندر ہونے والی جلن کا خاتمہ کرنے میں بھی اہم ہے۔

چہرے کے کیل مہاسوں کو بھی صاف کرتا ہے۔

ہلدی جلد کو دھوپ کی مضرِ صحت الٹرا وائلٹ شعاعوں سے محفوظ رکھ کر اسے جھلسنے اور مزید تباہی سے دور رکھتی ہے۔

اس سے کینسر کا علاج

يہ وہ حیرت انگیز نعمت ہے جو اور بہت سی بیماریوں کے علاج کے علاوہ کینسر جیسے موذی مرض سے بھی نجات دلاسکتی ہے۔

اس میں پائے جانے والے کچھ اجزا ایسے ہیں جو کینسر سے لڑنے کی پوری طاقت رکھتے ہیں۔

کینسر وہ بیماری ہے جس کی ابتدا رسولی سے ہوتی ہے جو خلیات کے جمع ہونے سے بنتی ہے۔

ہلدی سرکیومن اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے۔یہ ایک ایسا جز ہے جوکینسر کو پھیلنے سے روکتا ہے اور جڑ سے ختم کرنے میں نہایت مفید ہے۔

ماہرین کے نزدیک ہلدی ایک بہترین اینٹی بایوٹک بھی ہے جو کینسر سے محفوظ رکھتی ہے۔

سوزش کو ختم کرتی ہے

سوزش کا بہترین علاج ہے کیونکہ اس میں اینٹی سوزش مرکبات پائے جاتے ہیں۔

اہم مطالعاتی تحقیق سے معلوم ہوا ہےکہ يہ جسم کے اندر سوزش اور جلن کو ختم کرتی ہے ۔

 اس کا استعمال ذیابیطس ، جلدی امراض، ہڈیوں میں سوزش اور جلن کو دور کرتا ہے۔

گرم دودھ میں ملا کر پینے سے چوٹ جلد ٹھیک ہوجاتی ہے۔

اس کو کسی معیاری تیل میں ملا کر سوزش سے متاثرہ جگہ پر لگایا جائے تو یہ جادوئی اثر دکھاتی ہے۔

گرتے بالوں کے لیے ہلدی کے فوائد

گرتے بالوں کی بہت سے وجوہات ہوتی ہیں، غذا میں کمی، ڈپریشن، سوچ بچار یا پھر ذہنی تنائو، اس کے علاوہ کچھ وجوہات ایسی بھی ہیں جس سے سر کے بال گرنا شروع ہوجاتے ہیں اور اس حد تک گرتے ہیں کہ گنج پن ظاہر ہونے لگتاہے، سر میں خارش، خشکی اور زخم کی وجہ سے بھی بال بہت زیادہ کرتے ہیں۔

اس میں کچھ ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو جلد کے زخموں کو بھرتے ہیں، خشکی ختم کرتے ہیں اور سر کی جلد کو مضبوط بناتے ہیں جس سے بالوںکے گرنے کا عمل رک جاتا ہے۔

ناریل یا کیسٹر آئل میں اگر ہلدی کی تھوڑی سی مقدار ملا کر اسے سر کی جلد پر لگایا جائے تو نہ صرف بال گرنا رک جائیں گے بلکہ بالوں کی بہترین نشوونما بھی ممکن ہوسکے گی۔

ہلدی کی چائےپینے سے سر کے زخم خشک ہوجاتے ہیں اور بال گرنا بند ہوجاتے ہیں۔

فرخ اظہار

Share:

Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn

Related Posts

مردوں میں بانچھ پن

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera. اولاد سے بڑی دنیا میں شاید ہی کوئی نعمت ہو، انسان اولاد کے حصول کے لیے اپنی سی

Scroll to Top