Dawaai Blog

پی سی او ایس کیا ہے؟

Medically reviewed by Dr. Unsa Mohsin.

پی سی او ایس یعنی پولی سسٹک اووری سنڈروم یہ دراصل خواتین میں موجود ایک کیفیت کو ظاہر کرتی ہے۔اس کو باقاعدہ کسی بیماری کا نام نہیں دیا جاسکتا۔یہ کیفیت بڑی عمر کی خواتین کے مقابلے میں کم عمر لڑکیوں پر زیادہ اثر انداز ہوتی ہے۔اس کی بڑی وجہ خواتین میں ہارمونز کی بے ترتیبی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق پولی سسٹک اووری سنڈروم یا ‘پی سی او ایس ملک میں خواتین میں بانچھ پن کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے اور ماہرین کے مطابق ملک میں تقریباً 20 سے 25 فیصد خواتین اس کا شکار ہیں۔

ماہرین کی ایک اور تحقیق کے مطابق پی سی او سی بنیادی طور پر اووری کی کوئی بیماری نہیں ہے۔یہ مسئلہ دراصل میٹابولک یعنی غذا کا بدن کو نہ لگنا ہے۔خواتین میں یہ کیفیت ان کی دوسری بیماریوں کو جنم دینے کا بھی سبب بنتی ہے جن میں ہائی بلڈ پریشر، نفسیاتی بیماری، ذہنی دبائو وغیرہ۔

پی ایس او سی خواتین کے ماہانہ نظام کو متاثر کرتا ہے، جس کی وجہ سے ان کے ماں بننے کے مراحلے میں رکاوٹیں پیدا ہونے لگتی ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر ادویات کے ذریعے حمل ٹھہر بھی جائے تو اس کے ضائع ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

پی سی او ایس کی علامات

ماہوار ی میں بے قاعدگی

ماہواری میں خون کا زیادہ بہنا

چہرے اور جسم کے مختلف حصوں مثلاًپیٹ اور پیٹھ پر بالوں کا ظاہر ہونا۔

چہرے، سینے اور کمر کے بالائی حصے پر ایکنی کا ہونا۔

وزن میں ضرورت سے زیادہ اضافہ

بالوں کا گرنا، بے رونق اور بے جان ہونا

سر میں درد کا ہونا یا بار بار اٹھنا۔

چہرے اور جسم کی جلد پر سیاہ دھبوں کا ظاہر ہونا۔

چہرے کی جلد پر کیل مہاسے اور موٹے دانوں کا نمودار ہونا۔

لڑکیوں میں پیٹ کے ارد گرد چربی کا بڑھ جانا۔

گردن اور بغل کی جلد کا سیاہ پڑنا۔

پی سی او ایس کی وجوہات

یوں تو اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن طبی ماہرین کے مطابق صحت مند طرز زندگی میں بگاڑ اس کی بڑی وجہ ہے۔یہ کیفیت بیماری کی شکل میں ڈپریشن، بے چینی، بانچھ پن، چہرے کے غیر ضروری بالوں اور موٹاپے کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے۔اس سے خواتین میں نفسیاتی مسائل پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ایسی خواتین جو غذائی اعتبار سے اپنی صحت کا خیال نہیں رکھتیںپی سی او ایس کا شکار ہوسکتی ہیں۔جنک فوڈزکا استعمال پی سی او ایس کی ایک اہم وجہ ہے۔

پی سی او ایس میں نقصان دہ

 فاسٹ فوڈز اور کولڈرنکس اس میں سخت نقصان دہ ہے۔کھانے میں روٹی اور چاول کا زیادہ استعمال نقصان کا باعث ہے۔ضرورت سے زیادہ میٹھا بھی پی سی او ایس کا سبب ہے۔کھانا پیٹ بھر کے کھانے سے یہ بیماری ہونے کا امکان زیادہ ہے اس لیے پیٹ کا کچھ حصہ ضرور خالی رکھا جائے۔

پی سی او ایس کا علاج

اس بیماری کا بہترین علاج ورزش ہے۔ہفتے میں چار دن30منٹ تک باقاعدہ ورزش اس بیماری سےنجات دلا سکتی ہے۔ڈاکٹر ز کے مطابق 16 سے 18 سال کی عمر کے دوران بچیوں کا اووری کا ٹیسٹ کروانا چاہیے۔ کھانے میں انڈا، گوشت اور دالوں کا استعمال زیادہ کریں۔دودھ اور دہی کا استعمال ایسے میں بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔چہل قدمی اور ایکسرسائز کو خود پر لازم کرلیں۔کم کاربوہائیڈریٹ والی غذا اس بیماری میں مبتلا خواتین میں انسولین کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ بدلے میں وزن کم کرنے میں ان کی مدد کرتا ہے۔اپنی غذا میں، آپ آسانی سے زیادہ پروٹین والے نمکین جیسے انڈے، گری دار میوے، سمندری غذا، ڈیری اور گوشت کی مصنوعات شامل کر سکتے ہیں۔

فرخ اظہار

Share:

Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn

Related Posts

مردوں میں بانچھ پن

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera. اولاد سے بڑی دنیا میں شاید ہی کوئی نعمت ہو، انسان اولاد کے حصول کے لیے اپنی سی

Scroll to Top