Dawaai Blog

وزن کم کرنے کی پانچ حیرت انگیز چیزیں

nihaar-moonh

Medically reviewed by Dr. Unsa Mohsin.

خود کو خوبصورت بنانا اور دنیا کو حسین نظر آنا واقعی ایک بہت مشکل کام ہے۔خاص طور پر خواتین کے لیے تو یہ کسی امتحان سے کم نہیں ہوتا۔حسین اور خوبصورت شکل و صورت ہونے کے باوجود بھی نظر انداز ہوجانا بہت ہی تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے۔

حسن اور اس کی دلکشی اپنی جگہ، لیکن جسم کو اسمارٹ رکھنا بھی ایک فن ہے۔ دنیا بھر میں ہزاروں خواتین اور مرد اپنے وزن سے پریشان نظر آتے ہیں، جس سے نجات حاصل کرنے کے لیے وہ مہنگی سے مہنگی ادویات کھاتے ہیں، جم کے چکر لگاتے ہیں، خوراک کم کردیتے ہیں لیکن اپنا مقصد پھر بھی حاصل نہیں کرپاتے۔

کہا جاتا ہے کہ موٹاپا یا وزن کا بڑھ جانا کسی بیماری کا سبب ہوتا ہے یا پھر ا س سے اور بہت سی بیماریاں جنم لینا شروع ہوجاتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ مرد اور خواتین جو اپنی صحت کا خیال رکھتی ہیں یا پھر خود کو اسمارٹ رکھتی ہیں بیماریاں اور بڑھاپا ان کے پاس وقت سے پہلے پہنچنے کی ہمت بھی نہیں کرتا۔

وزن بڑھ جانے سے کچھ لوگ اس حد تک پریشان ہوجاتےہیں کہ ان کی نیندیں اڑ جاتی ہیں۔اکثر تو احساس کمتری کا بھی شکار ہوجاتے ہیں ، ایسے میں وہ خود کو بھوکا رکھنے کے ساتھ ساتھ وہ کچھ کر گزرتے ہیں جس سے ان کا وزن کم ہو اور وہ اسمارٹ لوگوں کی فہرست میں شامل ہوجائیں۔

موٹے اور فربہ جسم پر لباس بھی اپنی خوبصورتی کھو دیتاہے۔اگر یہ کہا جائے کہ موٹاپا شخصیت کی ساری خوبصورتی اور رعنائی نگل جاتا ہے تو برا نہ ہوگا۔وزن کے بڑھنے کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں جن کا جاننا بہت ضروری ہے۔

وزن اگر بغیر کسی بیماری کے بڑھ رہا ہے تو مہنگے مہنگے جم جوائن کرنے ،قیمتی ادویات کااستعمال کرکے اور خود کو سارا سارا دن بھوکا رکھنے کے علاوہ کچھ ایسی حیرت انگیز چیزوں کو نہار منہ پی لیا جائے تو نہ صرف وزن کم ہوجائے گا بلکہ شخصیت میں بھی نکھار پیدا ہوگا۔

وزن کم کرنے والی حیرت انگیز چیزیں

شہد

شہد کی خاصیت، انفرادیت اور غذائیت سے شاید ہی کسی کو انکار ہو، اسلامی اعتبار سے بھی اس کے بے شمار فوائد بتائے گئے ہیں، شہد میں ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو وزن کو گھٹانے اور اسمارٹ بنانے کے حوالے سے نہایت اہم ہیں۔ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چمچ شہد کا ملا کر نہار منہ پینے سے بدن کی اضافی چربی گھل جاتی ہے اور وزن بھی کم ہونے لگتاہے۔

سبز چائے

سبز چائے نہار منہ پینے سے جسم کی اضافی چربی تیزی سے پگھلتی ہے۔سبز چائے اس وجہ سے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ اس میں کیلوریز نہیں پائی جاتیں، اس کا پانی اینٹی آکسیڈنٹ خوبیوں سے بھرا ہوتا ہے۔کم سے کم پندرہ دن لگاتا سبز چائے نہار منہ پینے سے جسم اسمارٹ اور خوبصورت ہونے لگتا ہے۔

پانی

پانی قدرت کا وہ تحفہ ہے جس کا کوئی بدل نہیں، ہر جگہ باآسانی دستیاب پینے کا صاف پانی زندگی کے لیے تو ضروری ہے ہی وزن اور موٹاپے کا بھی دشمن سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ کا وزن زیادہ ہے یا پیٹ بڑھا ہوا ہے تو نہار منہ کم سے کم ایک سے دوگلاس پانی ضرور پئیں، کچھ دن ایسا کرنے سے خود فرق نظر آجائے گا۔

لیموں

وٹامن سی سے بھرپور چھوٹا سا گول لیموں کیسے کیسے بڑے کام کر جاتا ہے عقل سوچ بھی نہیں سکتی۔ وزن کم کرنے کے لیے لیموں کا استعمال جادوئی اثر رکھتا ہے،اور حیرت انگیز طور پر نتائج سامنے لاتا ہے ۔لیموں صحت کے ساتھ ساتھ جلد کو بھی روشن اور چمک دار بناتا ہے۔ نہار میں ایک گلاس پانی میں آدھالیموں اچھی طرح نچوڑ کر اسے وقفے وقفے سے پینے سے وزن کم ہوتا ہے اور طبیعت بھی ہشاش بشاش رہتی ہے۔

فرخ اظہار

Share:

Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn

Related Posts

مردوں میں بانچھ پن

Medically reviewed by Dr. Muhammad Ashraf Shera. اولاد سے بڑی دنیا میں شاید ہی کوئی نعمت ہو، انسان اولاد کے حصول کے لیے اپنی سی

پی سی او ایس کیا ہے؟

Medically reviewed by Dr. Unsa Mohsin. پی سی او ایس یعنی پولی سسٹک اووری سنڈروم یہ دراصل خواتین میں موجود ایک کیفیت کو ظاہر کرتی

Scroll to Top