Dawaai Blog

غذائیت کیا ہے؟

Medically reviewed by Dr. Unsa Mohsin.


غذائیت کا مطلب ایسی خوراک کا حاصل کرنا ہے جو صحت کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرے۔غذائیت، صحت مند، متوازن اور توانا کھانے کو کہا جاتا ہے۔انسانی جسم کے اندر کھانے اور پینے سے توانائی فراہم ہوتی ہے، وہ اجزا جو خوراک میں شامل ہوتے ہیں انھیں غذا کا حصہ بنا کر صحت کو تندرست اورتوانا رکھا جاتا ہے ۔اس بارے میں علم رکھنا کہ کون سی چیز، کھانا، یا مشروب آپ کی صحت کے لیے ضروری اور فائدہ مند ہے یہ جاننا بہت ضروری ہے۔

غذائیت صحت اور ترقی کا ایک اہم حصہ ہے۔ بہتر غذائیت کا تعلق شیرخوار، بچے اور زچگی کی صحت، مضبوط مدافعتی نظام، محفوظ حمل اور بچے کی پیدائش، غیر متعدی امراض (جیسے ذیابیطس اور قلبی امراض) کا کم خطرہ، اور لمبی عمر سے ہے۔

غذائیت کو بیماری کے طور پر بھی جانا جاتا ہےجو انسانی جسم میں غذائی کمی کا اشارہ دیتی ہے، جس سے زندگی کے معمولات اور زندگی کا توازن رکھنا مناسب نہیں ہوتا۔یہ اس صورت میں ہوتا ہے جب کھانا کھانے میں کمی واقع ہونے لگے اور اس کے نیتجے میں ہوتا ہے جب جسم کو زیادہ حرارت بخش توانائی خرچ کرنا پڑے

غذائیت کیا ہے

روزمرہ کی زبان میں غذائیت سے مراد کھانے سے لی جاتی ہے، غذائیت لفظ کھانے کی مقدار کی عدم موجودگی ، کیلوریز اور پروٹین کی عدم موجودگی یعنی نہ ہونے کو ظاہر کرتا ہے، جب کہ غذائیت کی کمی سے مراد جسم میں خاص اور مطلوبہ ایک یا زیادہ غذائی اجزا کی مقدار میں اضافی یا عدم توازن ہے۔

غذائیت کی اہمیت

غذائیت کے بغیر جسم کمزور، لاغر اور ناتوا ہوجاتا ہے، جس سے معمولات زندگی متاثر ہوتے ہیں، بیماریاں جنم لیتی ہیں،ترقی کے راستے بند ہوجاتے ہیں، زندگی سے بیزاری ہونے لگتی ہے، جسم اور ذہن اپنی صلاحیتیں کھو بیٹھتے ہیں جس کی وجہ سے اچھی زندگی کا حصول ناممکن ہوجاتا ہے، یہاں تک کہ غذائیت سے لاپروائی وقت سے پہلے موت کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

غذائیت کی اقسام

غذائیت کے حصول کی یوں تو بہت سی اقسام ہیں جن سے انسانی جسم بہترین غذائیت حاصل کرسکتا ہے لیکن سات اقسام ایسی ہیں جنھیں بنیادی تصور کیا جاتا ہے اور یہ انسانی جسم کے لیے نہایت ضروری ہیں۔کاربوہائیڈریٹس

چربی

غذائی ریشہ

معدنیات

پروٹینز

وٹامنز

پانی

بچوں میں غذایت

بچہ جیسے جیسے بڑا ہوتا ہے اس کے جسم کو اچھی اور معیاری غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے جو اس کی بہترین نشوونما میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماں باپ بچے کی اچھی صحت کے لیے بہترین غذائیت کا انتخاب کرتے ہیں تاکہ بچہ ذہنی اور جسمانی طور پر ہمیشہ مضبوط رہے۔

اکثر خواتین کو اپنے بچوں کی صحت کے حوالے سے پریشانی لاحق رہتی ہے، بچے جب پڑھائی میں اپنی کارکردگی دکھانے سے قاصر رہتے ہیں تو یہ صورت حال ماں باپ کے لیے پریشانی کا باعث بن جاتی ہے، باشعور خواتین ایسی صورت میں سب سے پہلے اپنے بچے کی بھرپور غذائیت پر توجہ دیتی ہیں تاکہ بچے کووہ بنیادی اجزا مہیا ہوسکیں جو بچوں کی بہتر صحت اور نشوونما کے لیے ضروری ہیں۔

غذائیت کے فوائد

انسانی جسم کو تن درست اور توانا بنانا

پٹھوں کو مضبوط اور طاقتور بنانا

دانتوں، آنکھوں اور بالوں کو صحت مند بنانا

قوت مدافعت میں اضافہ

دل کی بیماریوں سے بچائو

نظام ہضم کو فعال رکھنا

خواتین کی بیماریوں کا مقابلہ کرنا

ماں اور بچے کی صحت میں فعال کردار ادا کرنا

عورت میں بچے کے لیے دودھ کی کمی کو پورا کرنا

کینسر، شوگر اور اس جیسی خطرناک بیماریوں کے خطرے ک کم کرنا

ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانا

صحت مند کولیسٹرول کی سطح

 کچھ لوگوں کی خوراک میں دوسروں کے مقابلے زیادہ چکنائی ہو سکتی ہے، اس لیے ڈاکٹر سے اپنے کولیسٹرول کا ٹیسٹ کروانے سے آپ کو یہ اعتماد ملتا ہے کہ آپ کی خوراک آپ کے لیے صحیح یا نہیں۔

بلڈ پریشر کی سطح

بہت سی اشیا جیسے نمک، الکحل اور پوٹاشیم، بلڈ پریشر میں اضافے یا کمی کا سبب بن سکتی ہیں۔سالانہ جسمانی چیک اپ سے آپ یہ جان سکتے ہیں کہ آپ کو غذائیت کے حوالے سے اس بات پر فوکس کرنا ہے تاکہ اس کو کنٹرول میں رکھا جاسکے۔

صحت مند وزن

اگر وزن بڑھتا یا گھٹتا ہوا محسوس ہو اس کا مطلب ہے کہ غذائیت جسم کو مکمل طور پر حاصل نہیں ہو رہی ۔اگر وزن کنٹرول رہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ جو غذائیت لے رہے ہیں ان میں کیلوریز مکمل طور پر آپ کو مل رہیں جن سے وزن برقرار ہے۔ اگر آپ ایک فعال طرز زندگی گزارتے ہیں، تو آپ اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کر سکتے کہ آپ کے جسم کو آپ کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے کیلوریز کی صحیح مقدار کی ضرورت ہے۔

صحت مند جلد اور چمکدار بال

صحت مند، روشن، چمک دار جلد اور لمبے گھنے اور سیاہ بالوں کے لیے غذائیت کے طور پر گری دار میوے، ایواکاڈو اور زیتون کا تیل نہایت اہم ہے۔ان میں صحت مند چکنائی پائی جاتی ہے جو بالوں اور جلد کی نشوونما اور ان کی خوبصورتی کے لیے بہترین ہے۔

آنکھوں کی خوبصورتی

تازہ پھل اور سبزیاں بینائی کو تیز اور آنکھوں میں خوبصورتی کا سبب ہیں۔ایسی غذائیں جن میں شوگر کی مقدار زیادہ ہو وہ آنکھوں کی سوجن کا باعث بنتی ہیں۔جس سے بینائی میں کمی واقع ہوتی ہے ۔معیاری غذا آنکھوں میں چمک اور بینائی کے مسائل سے بچاتی ہے

ذہنی اور دماغی صحت

دماغ کو سوچنے کے لیے ایندھن کی ضرورت ہوتی ہے۔دماغ ہر ایک منٹ میں تقریباً دس فیصد کیلوریز جلاتا ہے،اگر غذائیت سے بھرپور خوراک نہ لی جائے تو جسمانی اور ذہنی طور پر تھکاوٹ بڑھنے لگتی ہے، یہاں تک کہ ذہنی اور جسمانی صلاحیتں ختم ہو کر رہ جاتی ہیں۔

پُرسکون نیند

نیند اور خاص طور پر پرسکون نیند کا ہر کوئی متلاشی ہوتا ہے، کچھ غذائیں ایسی ہوتی ہیں جو پرسکون نیند جیسی نعمت عطا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان کے برعکس مصنوعی اجزامثلاً چینی، کیفین، نمک اور سفید آٹے پر مشتمل غذائیں جسم کو وہ سب کچھ فراہم نہیں کرسکتے جس کی اسے مناسب آرام کی ضرورت ہے۔

آنتوں کی صحت

اناج، گری دار میوے، تازہ پھل اور سبزیوں سے فائبر اور مناسب مقدار میں پانی جسم کو زہریلے مادوں سے نجات دلانے میں مدد کرتا ہے۔ کھانے کی اشیاء جتنی دیر تک نظام انہضام میں رہتی ہیں، اتنی ہی زیادہ کیلوریز اور زہریلے مادے نکلنے میں آسانی ہوتی ہے۔

مضبوط ہڈیاں

ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے خوراک میں بیک وقت بہت سے وٹامنز اور معدنیا ت کا ہونا بہت ضروری ہے تاکہ جسم کھانے سے کیلشیم جذب کرسکے۔صحت مند غذا اور باقاعدہ ورزش تندرستی کے لیے دو اہم اجزا ہیں۔ دونوں کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اگر آپ اپنے جسم میں سے کسی ایک سے بھی محروم ہیںتو آپ کی کارکردگی وہ نہیں ہوسکتی جو دونوں کی بدولت ہوتی ہے۔

فرخ اظہار

Share:

Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn

Related Posts

Related Posts

Scroll to Top