Medically reviewed by Dr. Unsa Mohsin.
زمین پر پیدا ہونے والے پودے ہر لحاظ سے نہ صرف منفرد ہوتےہیں بلکہ اپنے اندر خاصیت بھی منفرد رکھتے ہیں۔ کچھ پودے دیکھنے میں اتنی حسین لگتے ہیں کہ نظر ان سے ہٹنے کا نام نہیں لیتی اور کچھ پودے افادیت کے اعتبار سے اتنے اہم ہوتے ہیں کہ ان کا شما ر ممکن نہیں ہوتا۔
سویا بین بھی ایسے ہی پودوں میں اپنے اندر حیرت انگیز فائدے چھپا کے رکھتا ہے۔تاریخ کے لحاظ سے دیکھا جائے تو اس پودے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ وہ پودا ہے جسے زمین پر سب سے پہلے کاشت کیا گیا۔
اس پودے کی لمبائی سو سینٹی میٹر تک شمار کی جاتی ہے اس کے اندر موجود بیج بنیادی طور پر فائدہ پہنچاتے ہیں۔
اس پودے کی کاشت دنیا کے بیشتر ممالک میں کی جاتی ہے لیکن امریکا اور چین میں اسے بطور خاص کاشت کیا جاتا ہے۔اس کے بیجوں کو مختلف طریقوں سے کام میں لایا جاتا ہے، جس میں تیل ، سویا ساس، آٹا اور وغیرہ وغیرہ۔سویا بین ہر شکل میں انسان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
سویا بین کو غذا کے علاوہ بطور دوا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔سویا بین میں آٹے اور گندم سے زیادہ غذائیت اور طاقت پائی جاتی ہے ۔ سویابین سے حاصل شدہ پروٹین بھی گوشت، مچھلی اور انڈے سے حاصل شدہ پروٹین جیسا ہی ہوتا ہے اور اس میں تمام بنیادی Amino Acids بھی پائے جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے اس کو’’ غریبوں کا گوشت‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔
سویا بین کے اہم اجزاسویا بین میں پائے جانے والے اجزا بے شمار بیماریوں کے خاتمے کا سبب بنتے ہیں ، اس میں موجود قابل ذکر اجزا میں آئرن، کاربوہائیڈریٹ،نشاستہ، فیٹک ایسڈ ، کیلشیم، اومیگا تھری، لحمیات، فاسفورس، تھایامین،رائبو فلیوین،وٹامن اے، بی اور سی کے علاوہ منرلز بھی پائے جاتے ہیں۔
سویا بین بیماریوں میں مفید
:دل کے امراض
سویا بین کا تیل دل کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے بہت نفع بخش ہے۔سویا بین جسم میں مضر کولیسٹرول کی سطح کم اور مفید کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتا ہے۔جس سے دل کے امراض کے خطرات کم ہوتے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق اگر سویا بین کا تیل مستقل استعمال میں رکھا جائے تو دل کے امراض قریب بھی نہیں آتے۔
:خون جمنے کی بیماری
بعض لوگوں کے جسم میں خون کی روانی ایسی نہیں ہوتی جیسی ایک صحت مند انسان کے لیے ضروری ہے ، اس کی وجہ سے اسے بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔سویا بین کا تیل جسم میں خون کو جمنے سے روکتا ہے اور جسم میں دوران خون کو فعال رکھتا ہے۔
:خون کی کمی
جسم میں خون کی کمی سے جگر کے امراض جیسے اور بہت سے امراض جنم لیتے ہیں، سویا بین میں موجود آئرن کی مقدار جسم میں نئے خون کی پیداوار میں اہم ثابت ہوتی ہےجس سے جسم تندرست اور توانا رہتا ہے اس کے اثرات چہرے کی جلد پر بھی ظاہر ہوتے ہیں۔
:نظام ہاضمہ
سویا بین مِلک یعنی سویا بین کا دودھ انسانی صحت کے لیے اہم ترین ہے، اس کے استعمال سے قبض کی شکایت نہیں ہوتی، نظام ہاضمہ درست رہتا ہے اس کی وجہ اس میں پایا جانے والا وہ پروٹین ہے جو عام دودھ میں پائے جانے والے پروٹین سے بھی زیادہ طاقت رکھتا ہے۔سویا بین کا دودھ معدے کی صحت کو بھی برقرار رکھتا ہے۔
:نیند کی کمی
اچھی صحت کے لیے بھرپور نیند بھی ضروری ہوتی ہے ، اگر اس میں کمی ہونے لگے تو صحت برقرار نہیں رہتی، سویا بین کے پتے اس حوالے سے خاص اہمیت کے حامل ہیں، ان میں ایسی خوشبو پائی جاتی ہے جو آپ کو نیند کی وادیوں میں لے جاتی ہے، ذہن کو سکون حاصل ہوتا ہے ، اگر بے خوابی کی شکایت ہو تو ایسے میں چند پتیاں سویابین کی سونگھنے سے یہ مرض ختم ہوجاتا ہے
:جلد کے امراض میں مفید
سویا بین دیگر امراض کی طرح جلد کی بیماریوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے، اگر کوئی شخص ایگزیما یا جلد کی کسی اور بیماری میں مبتلا ہو تو ماہرین کے مطابق اس کو سویا بین کا استعمال لازمی کرنا چاہیے، جلد کی سوزش اور حساسیت کے لیے سویا بین بہترین قدرتی علاج تصور کیا جاتا ہے۔
:بدن کی خوبصورتی کے لیے
یوں تو سویا بین کا استعمال ہر ملک میں کیا جاتا ہے لیکن چین میں اس کو خاص اہمیت حاصل ہے، ان کے نزدیک اگر کوئی کمزور جسم اور سیاہ رنگت کا حامل شخص اس کو استعمال کرے تو اس کا جسم فربہ اور رنگ صاف اور کھلتے ہوئے پھولوں کی طرح ہوجاتا ہے، سویا بین کے دودھ سے تیار کی جانے والی دہی ایسے امراض میں مفید ہے اور وہاں کثرت سے اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔فرخ اظہار